سرگودہا(بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا اور ماحول دوست پنجاب کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری۔ سرگودہا کی عوام کو ماحول دوست الیکٹرک بسوں کا تحفہ کسی نعمت سے کم نہیں آسان، سستی سفری سہولیات عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ان خیالات کا اظہار ایم۔سی سرگودھا شعبہ انکرو چمنٹ کے نوجوان اہلکار تہذیب الحسنین نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودہا میں جدید الیکٹرک بس سروس کے کا آغاز عوام کے لیے بے مثال تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔




