ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہیں۔اسی سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عرفان مہدی نے مقامی مارکیٹ کا دورہ کیا اور سبزیو ں ، پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورد و نو ش کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکاندار وں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور کسی بھی قسم کی منافع خوری یا اوورچارجنگ سے گریز کریں۔




