سرگودہا (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کے ہونہار طلبہ کے لیے”لیڈر آف ٹومارو ایوارڈز” کے تحت لیپ ٹاپ دینے کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2025 کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 41 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، جن میں انٹرمیڈیٹ کے 25 اور میٹرک کے 16 طلبہ شامل تھے۔ کمشنر سرگودہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔




