8اکتوبر مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 8اکتوبر کوصبح ساڑھے سات سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے منیر آباد فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے فیصل ہسپتال فیڈرصبح سات سے دن بارہ بجے تک 132کے وی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے سلیمی چوک، آئیڈیل چوک، ہلال روڈ، شریف پورہ، گیٹ چوک، جھال خانوآنہ، واسا، دارالاحسان، سرفرازکالونی، بوستان زاہرہ، خواجہ گارڈن، جنرل ہسپتال، میاں چوک، دوست سٹریٹ، ایل سی ایم، داتا سٹریٹ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں 7اور8اکتوبر کو صبح آٹھ سے شام چھ بجے کے دوران 132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن، 132کے وی سمال انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن، 132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن، 132کے وی الائیڈ فیصل آبادگرڈسٹیشن اور 132کے وی گوکھووال گرڈسٹیشن سے 20تا 30میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں