زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی حالت غیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری سے گوجرہ روڈ پر واقع 45 گ ب کے رہائشی 55سالہ اکبر علی ولد برکت علی نے بتایا کہ گزشتہ روز کھانا کھانے کے بعد انہوں نے بازار سے بوتل لیکر پی تو بوتل کے پیتے ہی اکبر علی’ اسکی اہلیہ غزالہ اور بیٹوں 16 سالہ سلمان’ 20سالہ رضوان اور 23سالہ رحمان کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں