مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک’ ساتھی فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہو گئے,ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت عمر فاروق عرف گوشی ساکن 562گ ب کے نام سے ہوئی ہے’ انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ عدیل شوکت نفری کے ہمراہ جڑانوالہ سے ستیانہ کی جانب جا رہا تھا کہ ڈی ورشن پل کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت عمر فاروق عرف گوشی ساکن 562گ ب کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں