ستیانہ میں چار افراد کے قتل کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد نے چار قتلوں کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر چند ماہ قبل مشتعل ملزمان انیس الرحمن وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چار افراد علیم شاہد’ صنم سلطان’ زوہیب اور سلام علی کو قتل جبکہ عتیق اور سیف الرحمان کو بری طرح زخمی کر دیا جس پر پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے تحت ملزمان انیس الرحمان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 4افراد کے قتل کے مرکزی ملزم انیس الرحمن کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ چار شہریوں کے قاتل کو گرفتار کرنے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں