بینک کے اندر پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی

ڈیرہ اﷲ یار (نامہ نگار) جعفرآبادمیں نیشنل بینک کے اندر پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خود پر فائرکرکے زندگی کاخاتمہ کردیا۔ افسوس ناک واقعہ جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں نیشنل بینک کے اندر پیش آیا ہے، جہاں دورانِ ڈیوٹی تعینات پولیس کانسٹیبل حبیب اللہ نے اپنی اسلحہ سے خود پر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو ڈیرہ اللہ یار سول ہسپتال منتقل کردیاہے، ابتدائی اطلاع کے مطابق خودکشی کاوجہ تاحال سامنے نہ آسکی، پولیس واقعہ کی مزیدتفتیش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں