واسا پینل توڑنے پر پٹرول پمپ مالک کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر ماڈل سٹی کے قریب پلی تعمیر کرنے کیلئے واسا کا پینل توڑنے پر پی ایس او پمپ کے مالک ، ٹھیکیدار سمیت دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا’محکمہ واسا کے افسر اسلم نے بتایا کہ ستیانہ روڈ پر ماڈل سٹی کے قریب پٹرول پمپ کے مالک سردار تنویر نے روڈ پر راستہ بنانے کیلئے محکمہ واسا کا پینل توڑ دیا۔ جسکی وجہ سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔پینل کو مکمل بند کر دیا ، جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں اشتعال پایا جاتا ہے۔پینل کوبھی کافی نقصان پہنچا ،جس پر تھانہ صدر میں پٹرول پمپ مالک تنویر ٹھیکیدار مقبول وغیرہ کیخلاف پنجاب ڈویلپمنٹ ایکٹ 1976ء اور غیر قانونی تعمیرات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں