CCDکا چھاپہ،خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا موٹر سائیکل سوار پول سے ٹکرا کر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا چھاپہ’ راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کی اور اسکو حراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم مقامی پولیس اور سی سی ڈی مذکورہ نوجوان کی تلاش میں تھی۔ سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج عمر سرفراز وڑائچ نے اطلاع ملنے پر 225 رب ملکھانوالہ میں ملزم شرجیل ولد افضل کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔ سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم نے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل بھگا دی اور موٹرسائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرانے سے اس کا بازو ٹوٹ گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا تو سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کو پکڑ کر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں