دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

لاہور( بیورو چیف)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے اورکزئی میں قوم کے 11 سپوتوں نے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کر دیں، دوسروں کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے جان کی قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا گو ہوں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، افواج پاکستان قوم کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں