”معیاری سڑکیں ،آمدورفت آسان”شاہراہوں پر پیج ورک جاری

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات ومسائل سنے۔ انہوں نے سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ افسران سائلین کے مسائل فوری حل کریں ان کو باربار دفاتر کے چکر لگوانے سے بازرہیں۔عوامی مسائل سے پہلوتہی کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ۔دریں اثنائ۔فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن” معیاری سٹرکیں،آمدورفت آسان” کے تحت فیصل آباد میں مرکزی اور اہم شاہراؤں پر پیچ ورک کا کام تیزی سے جاری۔ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شیخوپورہ روڈ پر نشاط آبادپل کے ساتھ دونوں اطراف سڑک کا دورہ کیا،میونسپل کارپوریشن کے افسران ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری پیچ ورک شروع کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی مشن ہے۔سڑکوں کے پیچ ورک کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس فعال،سکولوں کے باہر زیبراکراسنگ کا کام بھی جاری ہے۔ڈویژنل انتظامیہ بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے مشن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔جس کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں