قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن’87کنال اراضی واگزار

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے محکمہ مال،پیرا فورس اور پولیس کے ہمراہ بھاری مشینری کی مدد سے صوبائی حکومت کی اراضی پر قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 87 کنال سے جگہ واگزار کروا لی،تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے تحصیلدار،حلقہ پٹواری،پیرا فورس اور پولیس کے ہمراہ بھاری مشینری کی مدد سے چک نمبر 570 گ ب میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے قابضین سے صوبائی حکومت کی 87 کنال 16 مرلے اراضی واگزار کروا کر بولی میں زمین لینے والے شخص کے سپرد کر دی ہے محکمہ مال کے مطابق مذکورہ 87 کنال 16 مرلے اراضی ظفر اقبال نے بولی میں فی ایکڑ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کے حساب سے سالانہ 25 لاکھ روپے کی شرح سے 5 سال کیلئے حاصل کی ہے جس کو قبضہ دلوا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں