نظام انصاف کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا برادری کی بہبود اور نظام انصاف کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد کلب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ پرتکلف عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری کی بہبود اور نظام انصاف کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ مہمان خصوصی تھے جبکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلا کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں