منافع کا لالچ دیکر6شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں کیساتھ سوا تین کروڑ کا فراڈ ، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے’ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون کے رہائشی سیف الرحمن نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم حسین نواز نے کاروبار کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی کے رہائشی محمد عباس سے اس کے جاننے والے ملزم خلیل نے52لاکھ ، مسلم ٹائون کے خالد حسین نے بتایا کہ ملزمان عمران اور سعید نے 36لاکھ کا کپڑا خرید کر رقم ادا نہ کی۔ ساہیانوالہ کے علاقہ152ر۔ب کے سجاد علی سے ملزمان نے31لاکھ ، تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ 241ر۔ب کے یوسف کہنا ہے کہ ملزم ملک حسن عثمان نے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں