ٹک ٹاک کی محبت، 5بچوں کی ماں نے دوسری شادی رچا لی

لاہور (بیوروچیف) ٹک ٹاک پر 5 بچوں کی ماں کو عبدالرحمن نامی شخص سے محبت ہوگئی، خاتون ثنا نے پہلے شوہر نے خلع لے کر عبدالرحمن سے شادی کر لی، ہربنس پورہ کی ثنا کو ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ثنا نامی خاتون اپنے 5 بچوں کو چھوڑ کر گھر سے چلی گئی تھی، آج ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کی وساطت سے ثنا کو طلب کیا۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے خلع لے لی ہے، لہذا میں پہلے شوہر شہباز کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں