فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہری پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات’ شہر کے مختلف علاقوں میں آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آنے لگے’ رات اور صبح کے اوقات میں آوارہ کتوں کے غول گھومنے سے معمر’ بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال’ انسانوں کیلئے سخت خطرہ بننے والے آوارہ کتوں نے 11بکروں کو بھی کاٹ لیا’ 9بکرے مر گئے، 2شدید زخمی’ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں، عوامی سماجی حلقوں کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ بالخصوص صبح اور رات کے وقت آوارہ کتوں کے غول دیکھ کر معمر افراد’ خواتین اور بچوں میں خوف وہراس پھیل جاتا ہے۔ آوارہ کتوں نے لیگی رہنما طارق محمود مرزا کو کاٹ لیا۔ علاوہ ازیں آوارہ کتوں کا غول بکروں پر جھپٹ پڑا اور ان کے کاٹنے سے 9بکرے مر گئے جبکہ 2بکرے شدید زخمی ہو گئے، آوارہ کتوں کے غول مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو کاٹ چکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ’ سی ای او ہیلتھ’ ایم سی ایف اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ درپیش خطرات ختم ہوں اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں