مشتعل شخص نے اراضی کے تنازعہ پر سابقہ بیوی کو قتل کردیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو قتل اور اس کے شوہر کو شدیدزخمی کر دیا پولیس تھانہ گڑھ نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے نواحی گائوں 545گ ب میں کلہاڑیوں کے وار کر کے خاتون کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ شمیم بی بی اپنے شوہر محمد شکیل سکنہ کوٹ سلطان لیہ کے ہمراہ اپنے سابقہ شوہر کے پاس زمین کا حصے لینے گئی تو جھگڑا شروع ہوگیا سابقہ شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے شمیم بی بی کو قتل کر دیا جبکہ اسکے شوہر کو شدیدزخمی کر دیا بروقت اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ زخمی شخص کو سول ہسپتال ساہیوال منتقل کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں