2مبینہ پولیس مقابلے،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )دو مبینہ پولیس مقابلوں میں3ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد ہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے، 74 گ ب لنک روڈ پر تین مسلح افراد اچانک فصل کماد سے سڑک پر آ گئے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کر شروع کردی ۔ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے پکڑا لیا جس کی شناخت دلاور خاں عرف دلاوری کے نام سے ہوئی جوتین درجن مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔ دوسرے واقعہ میں دوران گشت ایس ایچ او تھانہ جڑانوالہ مظفر علی اور دیگراہلکاروں نے راجباہ 99 گ ب کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو روکنے کی کوشش تو وہ اندھا دھندفائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں چھپ گئے۔پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ رکنے پر دیکھا گیا تو دو ملزم زخمی حالت میں فصل کماد میں پڑے تھے۔ جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوگئے۔ جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے ہسپتال پہنچا دیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور موٹر سائیکل بی برآمد ہو ئی ۔ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احد علی اور زین کے نام سے ہوئی وہ ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے اور زخمی کرنے میں ملوث پائے گئے،پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ناکہ بند ی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں