موٹروے ایم 2 ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہورسے بند موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا، لاہورپولیس نے موٹروے کنٹینرز لگاکربند کی تھی۔پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظرموٹروے بابو صابواور ٹھوکرسے بندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں