انسداد پولیو مہم 13 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع میں 4روزہ انسداد پولیو مہم 13سے 16اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 16لاکھ 401بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 6044ٹیمیں پولیو مہم پر مامور ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باربار پولیو مہم دہرانے کا مقصد وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں