سیلاب متاثرین کو17اکتوبر سے مالی معاونت کاآغاز ہوگا

لاہور(بیوروچیف)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کر دیا گیا،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم ہیں،متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 35فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ساہیوال میں 88فیصد ،اوکاڑہ 78، لاہور 75، شیخوپورہ 70اور ننکانہ صاحب میں 60فیصد تک فلڈ سروے مکمل ہو چکا۔ اسی طرح بہاولنگر 58فیصد، وزیر آباد 55، منڈی بہائوالدین 54، سرگودھا 46اور حافظ آباد میں 39فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق فلڈ سروے میں 2لاکھ 64ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں، اب تک سروے ٹیموں نے 7لاکھ 26 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں