فیصل آباد میں ڈینگی کے وار تیز ،24گھنٹوں میں7مریض ہسپتال منتقل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) موسم کی تبدیلی نے رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں معتدل آب و ہوا سے مچھروں کی بھر مار، 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 2مشتبہ مریض ہسپتال منتقل، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی شہریوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنیکی اپیل، تفصیل کے مطابق بدلتے موسم میں فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بھر مار ہو چکی ہے اور24گھنٹوں میں ڈینگی کے 4مشتبہ مریضوں کو الائیڈ ہسپتال 1جبکہ تین مشتبہ مریضوں کو الائیڈ ہسپتال2میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں پر ڈاکٹرز ان کا علاج معالجہ کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے شہریوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنیکی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں