تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم،5افراد شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا کے قریب تیز رفتار کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم’ رکشہ سوار میاں بیوی سمیت 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ 73رب کا رہائشی محمد فریاد اپنی اہلیہ ناصرہ اور بیٹی فجر نور کے ہمراہ چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ گٹ والا پارک کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے رکشہ میں سوار میاں بیوی’ اسکی بیٹی اور اتفاق ٹائون کا رہائشی مقبول حسین اور فورٹ عباس کا ناصر علی ولد محمد رشید بری طرح زخمی ہو گئے، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں