پاک فوج پوری قوم کی عزت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے

لاہور(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہےـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فوج پوری قوم کی عزت،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہےـافغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں انکی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیںـپنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ امن چاہتے ہیں مگر پاکستان کی سا لمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں