فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سکول میں شہید ہونیوالے اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنایا۔ فتنہ خوارج انسانیت، امن اور اسلام کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کے ایسے مذموم اور اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور متزلزل ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رپاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضاقادری نے چوہڑ ماجرامیں منعقدہ اتحاد بین المسلمین سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی،رواداری اور مساوات کا مذہب ہے۔ اسلام میں انسانیت کی فلاح و بہبود اور کامیابی وکامرانی کا راز پہناں ہے۔ عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے اسلام کی اقدارو روایات کا تحفظ کرنا ہوگا۔




