فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ چندیاں تلاواں میں بجلی چوری کرتے پکڑے جانے پر صارف نے ساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا۔ میٹر اتارنے نہ دیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی او گٹ والا سب ڈویژن نعیم اکرم نے بتایا کہ فیسکو ٹیم بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران چندیاں تلاواں پہنچی تو صارف بشارت کے زیر استعمال اسد علی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتا پایا گیا۔ جس پر فیسکو ٹیم بجلی کا میٹر اتارنے لگی تو صارف اسد علی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ فیسکو ٹیم دھاوا بول دیا۔ اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں کہ اگر میٹر اتارا تو اس کی خیر نہ ہو گی۔جس پر ملت ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر واقعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔




