ہارویسٹر مشین کی زد میں آنیوالی خاتون چل بسی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ کے علاقہ 20 ج ب میں چاول کی فصل کاٹنے والی ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر محنت کش خاتون لقمہ اجل بن گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مشین کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 ج ب میں کاشتکار ہارویسٹر مشین کے ذریعے چاول کی فصل کو کاٹ رہے تھے کہ اسی دوران 60 سالہ خاتون نصرت بی بی مشین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں