زیر تعمیر بلڈنگ کی لفٹ ٹوٹ گئی،2محنت کش جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ کینال روڈ پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کیمپس کی زیرتعمیر بلڈنگ پر کام کرتے ہوئے لفٹ ٹوٹنے سے دو محنت کش گر کر لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملتان کا رہائشی 38سالہ سلطان اور مظفرگڑھ کا رہائشی 40سالہ اﷲ نواز دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کینال روڈ کیمپس پر کام کر رہے تھے کہ سامان اوپر لے جاتے ہوئے اچانک لفٹ کی تار ٹوٹنے سے نیچے گر گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں