پولیس ناکام،مزید59ڈاکے،اغوا کی11وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 59سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور دو بھائیوں سمیت 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹائون کے امین کی اہلیہ (ش) کو ملزمان اصغر وغیرہ’ مدینہ ٹائون کے علاقہ مریم آباد کے کرامت علی کی بیٹی (ص) کو نامعلوم’ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن ولاز کے خضر کی ہمشیرہ (الف)’ ائیرپورٹ کے علاقہ 67 ج ب سے (م) کو نامعلوم’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 29 گ ب کے شفیق کی بیٹی (ک) کو نامعلوم’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 411 گ ب کے ابوبکر کی بیٹی (الف) کو ملزمان علی حسنین وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 471 گ ب کے عبدالحمید کی بیٹی (ف) کو ملزمان فیصل وغیرہ’ چک جھمرہ کے علاقہ 111 ج ب کے رزاق خان کے دو بھائی دوست خان اور قادر خان’ جڑانوالہ کے علاقہ 534 گ ب کے سیف علی کابیٹا رضوان علی اور لنڈیانوالہ کے علاقہ 644 گ ب کے مبشر کا بھائی مزمل جاوید گھر سے سوداسلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم نے اغواء کر لیا جبکہ طارق آباد کے قریب اظہر سندھو سے 40ہزار’ فون’ چنیوٹ بازار کے قریب ڈلیوری بوائے لیاقت سے پارسل چھین لیا’ بھوآنہ بازار کے قریب عتیق سے نقدی’ فون’ لکڑمنڈی چوک کے قریب ارشد علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ شاداب کالونی کے مبشر رضا کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ محمدپورہ کے قریب عثمان سے سوا لاکھ’ فون’ 217 رب اچکیرہ کی منور بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ملت چوک کے قریب ملک مدثر سے 40ہزار’ فون’ عمر فاروق ٹائون کے معیز علی سے 15ہزار’ فون’ کوکیانوالہ کے عاشر سے نقدی’ فون’ پیپلزکالونی کے اسد عباس سے 70ہزار’ فون’ طارق آباد پل کے قریب زاہد سے سوا لاکھ’ مدینہ ٹائون کے شاہد سے 55ہزار’ فون’ خیابان کالونی کے احمد حسن سے 40ہزار’ مہندی محلہ پھاٹک کے قریب کنول ناز سے پرس’ وکلاء کالونی کے قریب عبدالرشید سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 202 رب افضل پارک کے جاوید کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ باگیوال روڈ پر سید سلطان سے نقدی’ فون چھین لیا’ 121 ج ب کے شوکت علی سے نقدی’ فون’ 24 ج ب کے طیب حفیظ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مجاہد آباد سمن آباد کے قریب شہزاد کے گودام سے سامان چوری’ سمن آباد کے طیب سے 2لاکھ چھین لیے’ گوالہ کالونی کے اﷲ یار کی حویلی سے مویشی چوری’ الٰہی آباد کے عمر دراز کے گھر سے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چوری’ الٰہی آباد کے محمد حسین سے 50ہزار’ فون’ 228 رب کے اختر عباس کی حویلی سے مویشی’ نذیر کالونی سے شفیق سے 12ہزار’ فون’ وارث پورہ کے ارسلان سے نقدی’ فون’ 224 رب کے سفیان سے 30ہزار’ فون’ آئرن مارکیٹ کے قریب سہیل اکبر سے 2لاکھ’ 59 گ ب کے اجمل سے 20ہزار’ فون’ 374 گ ب کے ابراہیم کا گھر لوٹ لیا’ 274 گ ب کے زاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عمر کی دکان سے سامان چوری’ 604گ ب کے رب نواز کی ڈھاری سے مویشی چوری’ 207گ ب کے قمر کی حویلی سے مویشی چوری’ 216گ ب کے عبدالقدوس کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے علی رضا’ جناح کالونی سے رافع خالد’ سبحان اﷲ چوک سے وقاص’ غلام رسول ٹائون کے ناصر محمود’ ڈی گرائونڈ سے ہاشم’ ستیانہ روڈ پر سیف’ جلوی مارکیٹ سے حسنین’ 208چک کے طاہر علی’ دھنولہ چوک سے نعمان’ گھونہ موڑ کے عزمی’ ملت ٹائون کے ذوالفقار علی’ دلاور کالونی کے افضل’ قصبہ ڈجکوٹ سے طالب حسین’ 215رب کے عمران خان’ یوسف ٹائون کے عامر غفار’ برکت پورہ کے شعیب’ 266 رب کے حنیف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں