ممنوعہ اشیاء اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر آڑھتی و قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے غلہ منڈی میں ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر آڑھتی جبکہ غلام محمد آباد میں غیر معیاری مضرصحت گوشت رکھنے پر قصاب کو گرفتار کر کے 400کلو گوشت اور بھاری مقدار میں چائنا نمک وغیرہ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی کے آڑھتی آصف کی شاپ کا معائنہ کیا تو وہاں پر بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنا نمک اور دیگر اشیاء پائی گئیں جن کو قبضہ میں لیکر ملزم کو حوالہ پولیس کر دیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلام محمد آباد میں غیر قانونی میٹ سٹوریج پر چھاپہ مارا تو سٹور میں غیر قانونی ومضرصحت 10من گوشت برآمد ہوا جبکہ ملزم اسلم کو حراست میں لے لیا اور مذکورہ مضرصحت گوشت کو قبضہ میں لے کر تلف کر دیا اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں