فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے 50لاکھ کی رقم خردبرد کرنے پر بنک آف پنجاب گوجرہ کے کیشئر کے خلاف امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بنک آف پنجاب گوجرہ کے سی پی سی منیجر جواد اسلم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ بنک کیشیئر مظہر علی کو 10اکتوبر کو سٹیٹ بنک آف پاکستان فیصل آباد سے 60کروڑ کی رقم لینے کیلئے بھجوایا، جب رقم لیکر آیا تو جانچ پڑتال پر 5ہزار مالیت کا ایک بنڈل غائب تھا۔ جسکی مالیت 50لاکھ روپے ہے، ملزم مظہر علی نے ملازمت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب بینک کی رقم چوری کر لی جبکہ اس بات پر سٹیٹ بنک نے داخلی طور پر انکوائری کی تو ملزم قصوروار پایا گیا۔ جس پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔




