ڈاکے،چوریاں عام،مزید68وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس ناکام، وارادتیں عام، آج پھر مزید68 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 8خواتین اور2افراد کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ مدینہ آباد کے اعتزاز کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، پیپلز کالونی کے علاقہ کینال روڈ کی (م) کو ملزم حمزہ نے شادی کا جھانسہ دیکر بے آبروکر دیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ بلال گنج کے ناصر کی بیٹی (م) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ملت ٹائون کے علاقہ جوہر کالونی کے شوکت علی کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ 232ر۔ب کی صغراں بی بی کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ 97ر۔ب کے پرویز کی بیٹی (الف) کو ملزمان اکرم وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ184ر۔ب کے شوکت علی کی اہلیہ (ق) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ 463گ ب کے اشرف کی بیٹی (ر) کو نامعلوم جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ کوثر آباد کے یعقوب کا بیٹا’ ملت ٹائون کے علاقہ منیر پارک کے یاسر کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ جج والا کے متین حسن کی دکان سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، ڈگلس پورہ کے قریب محمد عمر سے لیپ ٹاپ ،کلیم شہید پارک کے قریب عرفان سے نقدی، نثار اکبر روڈ پر عکاش مجید سے نقدی وفون، ریلوے کالونی میں طیب کا گھر لوٹ لیا، گٹ والا کے قریب وسیم علی سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون ایکس بلاک سے توفیق سے فون، گلستان کالونی کے حمزہ سے سوا لاکھ، شیراز پارک کے قریب نعیمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، گرین ٹائون میں محسن کے گھر سے سامان چوری، چباں روڈ پر عمر دراز سے نقدی وفون، عبداللہ پور کے قریب قاسم سے جھپٹا مار کر فون، محلہ شمس آباد کے عطاء الوحید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، منیانوالہ کے عابد سے نقدی وفون، 188ر۔ب کے عمران سے نقدی، سمن آباد مدنی چوک کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون، ریڈکس روڈ پر شبانہ نسیم سے جھپٹا مار کر پرس، امین آباد کے قمر سے موٹر سائیکل نقدی وفون، قائداعظم مارکیٹ کے قریب ارشد سے نقدی وفون، 79گ ب کے آصف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 225ر۔ب کے علی رضا کی دکان سے سامان چوری، سبزی منڈی میں عبدالستار کی دکان سے سامان چوری، چشتیہ پارک کے ندیم سے 5ہزار، فاروق آباد کے فریاد مسیح کے گھر کا صفایا کر دیا، قبرستان روڈ پر ذیشان سے لیپ ٹاپ وفون، 235ر۔ب کے ناصر علی سے نقدی، طلائی انگوٹھی، 83گ ب کے شفاقت علی کے ڈیرہ سے مویشی، 243ر۔ب کے شہزاد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 84گ ب کے ثاقب علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، چشتیہ پارک کے ذیشان علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ تولے زیورات’ پانچ لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا’ 629گ ب کے اسلم کے ڈیرہ سے مویشی، 582گ ب کے اصغر علی کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ کا سامان، جھال چوک کے قریب اکمل عباس سے نقدی وفون، گلشن رحیم کے نصیر احمد سے نقدی وفون، 59ر۔ب کے ناصر خان کے گھر کا صفایا کر دیا، 229ر۔ب کی کشور پروین کا گھر لوٹ لیا،266ر۔ب کے کاشف سے20ہزار و فون،615گ ب کے ابرار حسین کا گھر لوٹ لیا،621گ ب کے اظہر حسین کے گھر سے سولر سسٹم، 509گ ب کی رضیہ سے جھپٹا مار کر فون، 212گ ب کے عمران جاوید سے نقدی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے وارث علی، سنت پورہ سے ندیم اشرف، اسماعیل ٹائون سے سمیر ندیم، علی ہائوسنگ کالونی سے نعیم اختر، مرضی پورہ سے شہزاد علی، جمیل پارک سے زاہد علی، سرسید ٹائون سے شانی، پیراڈائیز کالونی سے تاج محمد، غلہ منڈی سے الیاس،267ر۔ب کے شکیل، یوسف ٹائون کے اورنگزیب، پہاڑی گرائونڈ سے سلیم، امین پارک کے نعیم حسین، سٹی جڑانوالہ سے عثمان، 60ر۔ب کے قاسم علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے عامر اور دیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں