سنٹرل جیل میں قاتل کا اقدام خودکشی،تیز دھار آلے سے خود کو لہولہان کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میںبند قتل کے مجرم نے تیز دھار آلے سے خود کو لہولہان کر لیا، مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے اس کیخلاف اقدام خودکشی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سنٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبدالمنعم نے تھانہ صدر کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ نمبری 1182/21بجرم 302,324محمد حسنین جو کہ بارک میں بند تھا اس نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کردیا۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو خون میں لت پت پڑا تھا،تاہم کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بارک میں موجود قیدیوں اور جیل عملہ سے ہاتھا پائی بھی کی، جسے فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اقدام خود کشی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں