تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالی سے ٹکرا گیا،نوجوان جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 121 گ ب فیصل آباد روڈ کے قریب تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں 17 سالہ نوجوان حسن علی جاں بحق ہو گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا نوجوان بیٹے کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں