سرکاری و نجی سکولوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) طلبہ کے تحفظ کے لیے سرکاری و نجی سکولوں میں سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری,تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیمِ پنجاب نے حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر طلبہ کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں فوری طور پر احتیاطی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق، صوبے بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ضلعی تعلیمی اتھارٹیز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر احمد بلال خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ:اسکولوں میں CCTV کیمروں کی فعالیت میٹل ڈیٹیکٹرز کے موثر استعمال کو زمہ داری کے ساتھ یقینی بنایا جائے طلبہ کے سکول بیگز کی روزانہ چیکنگ کا نظام بنایا جائے۔ اساتذہ، طلبہ اور عملے کو سیکیورٹی آگاہی فراہم کی جائے۔طلبہ کو پستول، بندوق، چاقو، قینچی جیسے خطرناک اشیاء اسکول لانے سے روکا جائے۔مزید کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے ان ہدایات پر “حرف بہ حرف” عمل کریں اور عملدرآمد رپورٹ محکمہ تعلیم کو سرکاری واٹس ایپ گروپس کے ذریعے ارسال کریں۔یہ اقدام صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔طلبا اور طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے نجی تعلیمی اداروں نے محکمہ تعلیم کے احکامات کے مطابق عملدرآمد شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں