فراڈئیے نے خود کو فیسکو ملازم ظاہر کرکے تاجر سے اڑھائی لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ آئرن مارکیٹ میں فراڈیے نے خود کو فیسکو ملازم ظاہر کر کے تاجر سے میٹر تبدیل کرنے کیلئے اڑھائی لاکھ ہتھیا لئے جبکہ متعدد شہریوں کو مختلف اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے لوٹ رہا ہے’ آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی کے تاجرزاہد محبوب نے بتایا کہ ملزم احسان الحق آئرن مارکیٹ میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے اور ملزم کی اس کے والد سے بھی جان پہچان ہے، کچھ عرصہ قبل ملزم نے والد کو فون کر کے کہا فیسکو کا ملازم بات کر رہا ہوں ، آپ کا مکان کا کمرشل میٹر کی بجائے گھریلو لگا ہوا ہے ،فیسکو ٹیم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور بھاری جرمانہ بھی ہو گا ، اس سے معاملہ رفع دفاع کروانے کیلئے اڑھائی لاکھ کی رقم وصول کی بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ فراڈیے نے دیگر کئی دکانداروں کو مختلف اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے لاکھوں کی رقم بٹور ی ہے ، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں