تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2لڑکے جاں بحق

جھنگ (نامہ نگار) تیز رفتار کوسٹر اور موٹر سائیکل میںتصادم، 2لڑکے جاں بحق، تفصیل کے مطابق 14سالہ حسین اور15سالہ علی رضا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ چنڈ ٹال پلازہ سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے دونوںموٹر سائیکل سوار سڑک پر گر پڑے، جنہیں پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے کچل ڈالا اور اس المناک حادثہ کے باعث 14سالہ حسین اور15سالہ علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے، دونو ںسڑکوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دی گئیں ، لواحقین شدت غم سے نڈھال، علاقہ کی فضاء افسردہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں