گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا،5افراد شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع جھنگ لاری اڈا کے قریب گیس ری فلنگ کی شاپ میں سلنڈر پھٹنے سے 5افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لاری اڈا جھنگ کے قریب ارشد عباس ولد شیر محمد نے گیس ری فلنگ کی دکان بنا رکھی ہے، گزشتہ شب وہ سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ سے گیس سلنڈر پھٹ گیا اور دکان میں آگ لگ گئی تو وہاں پر موجود دکاندار 37سالہ ارشد عباس ولد شیر محمد’ 17سالہ علی شان ولد اﷲ دتہ’ 25سالہ عظمت ولد محمد بخش’ 18سالہ شعیب ولد پیر محمد اور 39سالہ ظفر اقبال ولد اﷲ دتہ آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے، وہاں پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں