کمشنر ان ایکشن ‘عبداللہ پور نہر سے پھنسے مردہ جانوروں کو نکلوا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا فوری ایکشن۔ عبداللہ پور چوک کینال میں کوڑا کے ڈھیروں اورپھنسے مردہ جانوروں کو بھاری مشینری سے نکلوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد کے علم میں یہ بات آئی کہ عبداﷲ پور چوک کے قریب نہر میں مردہ جانور اور ان کی باقیات پڑی ہیں جس پر انہوں نے ایکشن لیت یہوئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی۔ جس پر سی او ایف ڈبلیو ایم سی رئوف احمد کی زیرنگرانی ستھراپنجاب کی ٹیم نے بھاری مشینری نے کینال کو کلیئر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں