مساجد و مدارس کے مسائل کا حل’5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹررانا ثناء اللہ خان سے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی قیادت میں تنظیمات اہل سنت کے علما ومشائخ کے وفد کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار پیدا کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں تمام مسالک کے علما ومشائخ محب وطن ہیں شرپسندی کے خاتمے کیلئے علما ومشائخ کردار ادا کریں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ علما ومشائخ کی سفارشات کو مد نظر رکھا اور اب بھی ملکی ترقی کیلئے علما ومشائخ کی راہنمائی میں فیصلے کریں گے چند شرپسند عناصر مذہب کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کرکے معاشی ترقی روکنا چاہتے ہیں جس کی قطعا اجازت نہیں دی جاسکتی ہے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز علما ومشائخ کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان تنظیمات اہل سنت کی سفارش پر ایک 5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جو موجودہ صورت حال میں مدارس و مساجد کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ وفد میں شامل علماء ومشائخ نے مسلم لیگ ن اور خاص طور پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔ تنظیمات اہل سنت کے وفد میں شامل علماء ومشائخ کے مولانا فضل رسول رضوی حافظ محمد ایوب اعوان مفتی ارشد بخاری مولانا ذیشان سعید مولانا شفقت حیدری پیر سید علی رضا بخاری پیر عزیز الرحمن عابد و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں