کارخانہ بازار کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کارخانہ بازار میں کپڑے کے گودام میں آتشزگی’ بھاری مالیت کا کپڑا اور سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارخانہ بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث تیسری منزل پر واقع کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی’ دھواں اٹھتا دیکھ کر موقع پر موجود افراد نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم اس دوران بھاری مالیت کا کپڑا جل کر راکھ بن گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں