فوڈ اتھارٹی کا مختلف یونٹس کو3لاکھ55ہزار جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملاوٹی اشیاء تیار کرنے پر آئسکریم یونٹ، بیکری،کنفیکشنری یونٹس کو مجموعی طور پر 3لاکھ،55ہزار جرمانہ،1من سے زائد غیر معیاری مصالحہ جات وغیرہ کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، فوڈ سیفٹی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت اشہاء تیار کرنیوالے یونٹس کو جرمانہ کئے،جبکہ مذکورہ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی، ٹوٹے فرش، حشرات کی بھر مار پائی گئی اور ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کروائے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں