کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات کرنیوالا بازو تڑوا بیٹھا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کے چھاپے کے دوران راہ چلتی کم سن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنے والا درندہ صفت نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر بازو تڑوا بیٹھا، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی لائلپور ڈویژن کے انسپکٹر صدیق چیمہ نفری کے ہمراہ کمال آباد قبرستان کے قریب موجود تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان آیا جو کہ سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو پکڑے جانے کے خوف سے موٹرسائیکل سوار کھمبے سے ٹکرا گیا جسکی وجہ سے اس کا بازو اور ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کی شناخت عبدالوہاب سکنہ رضاآباد کے نام سے ہوئی جو کہ رضا آباد کے علاقہ میں راہ چلتی کم سن بچیوں کیساتھ نازیبا وغیر اخلاقی حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں سی سی ڈی کو مطلوب تھا۔ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں