شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4سے 8نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ 25سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 66ایک روزہ اور 92ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 32ٹیسٹ میچز میں شاہین آفریدی نے 120 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرا ٹیسٹ ان میں شامل نہیں ہے۔شاہین اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں