ایئر پنجاب کا قیام ‘ورکنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش

لاہور ( بیو رو چیف )ایئر پنجاب کے قیام کے لیے ورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ چھ ارب تیس کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے 40 ہزاراور جدہ کے لئے 50 ہزار روپے متوقع ہے۔ایئر پنجاب سے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ورکنگ کمیٹی نے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبے کو چلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے،ورکنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال ستمبر میں ائیر پنجاب سروس کا آغاز ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں