امریکہ میں نیاخطرناک کیڑا دریافت

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا میں ایک کیڑے لیفہاپر کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کا سائنسی نام Osbornellussallus ہے، اسے پہلی بار امریکا میں دیکھا گیا ہے۔ امریکی ریاست ایریزونا میں کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے کے پورٹ آف سان لوئس پر میکسیکو سے آنے والی ریڈیچیو نامی ترکاری کی شپمنٹ کی جانچ کے دوران اس کیڑے کو دریافت کیا۔ یہ کیڑا اس سے پہلے کبھی امریکا میں شناخت نہیں ہوا ہے، ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ کیڑا گھاس، درختوں، جھاڑیوں کے پودوں کا قیمتی عرق چوستا ہے جو پودوں کی نشو نما کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ چونکہ یہ کیڑا لیف ہاپر کی ایک قسم ہے، ایسی کیڑے اکثر پودوں کی بیماریوں یا وائرسز کی منتقلی میں کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے زرعی پیداوار کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں