حکومت کا عوام کو سستا گوشت فراہم کرنیکا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800اور مٹن کی 1600روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں