ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارٹنر شپ کا جھانسہ دیکر شہری کیساتھ11کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہائوسنگ سوسائٹی میں پارٹنر شپ کا جھانسہ دیکر شہری کے ساتھ11کروڑ کا فراڈ، رقبہ ٹرانسفر کروایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے، بٹالہ کالونی پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزا م میں ڈویلپر علی مرتضیٰ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری سعید احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار جاننے والے ملزم علی مرتضیٰ نے اس سے رابطہ کر کے 223ر۔ب میں ہائوسنگ سوسائٹی میں پارٹنر شپ کا کہا تو وہ ان کی باتوں میں آ گیا ، ملزمان نے کہا کہ وہ رقبہ اس کے نام منتقل کروا ئیں گے اور 11کروڑمیں سودا طے پایا۔ بعد ازاں ملزمان نے رقم لیکر رقبہ اس کے نام منتقل نہ کروایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ رجسٹری کروانے کا کہا تو بوگس اقرار نامہ بنا کر اس کے حوالے کر دیا۔ تصدیق کرنے پر وہ بھی جعلی نکلا، رقم کی واپسی کا مطالبہ کہا تو لیت و لعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں