سرکاری اراضی فروخت کرنیکی کوشش ،نائب تحصیلدار و پٹواری معطل

جڑانوالہ (نامہ نگار) کروڑوں روپے کی 66کنال سرکاری اراضی مبینہ طور پر فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں نائب تحصیلدار و حلقہ پٹواری سرکل کھرڑیانوالہ کو معطل کر دیا گیا،انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی،تفصیلات کے مطابق اے ڈی ایل آر نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کی 66کنال سرکاری اراضی فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں کھرڑیانوالہ سرکل نائب تحصیلدار غلام عباس اور حلقہ پٹواری کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائب تحصیلدار نے حلقہ پٹواری کیساتھ مبینہ ساز باز کرکے سرکاری اراضی فروخت کرنے کی کوشش کی ہے معاملہ سامنے آنے پر کمشنر فیصل آباد نے رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے محکمہ مال ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی فروخت کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں